جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

ملتان،پانی انتہائی خطرے کے لیول سے اوپر، 24 گھنٹے اہم

datetime 4  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)دریائے چناب میں شیرشاہ کے مقام پر پانی انتہائی خطرے کا لیول کراس کر گیا جبکہ دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی سے آنے والے پانی کے دباؤ سے شگاف پڑنے سے بڑی آبادی زیر آب آگئی۔ملتان میں سدھنائی کینال میں ہیڈ سدھنائی سے آنے والے پانی کے دباؤ سے شگاف پڑنے سے بستی کھوکھراں سمیت بہت بڑی آبادی زیر آب آگئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے سدھنائی کینال میں گنجائش سے 4 گنا زیادہ پانی آچکا ہے، سدھنائی کینال میں پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی کا پانی اوور فلو ہوکر رابطہ نہروں میں داخل ہونے سے ملتان روڈ پر رانگو نہر میں دو مقامات پر شگاف پڑ گئے۔ رانگو نہر کے شگاف سے درجنوں آبادیاں زیرِ آب آ گئیں، سدھنائی لنک کینال کے رانگو نہر کے شگاف کو پُر کیا جا رہا ہے۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، سیلابی ریلا ملتان کی حدود سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباؤ ہے۔اس حوالے سے محکمہ انہار پنجاب کا کہنا ہے اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح 414 فٹ ہو گئی ہے، اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح 417 فٹ تک پہنچنے پر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالا جائے گا۔محکمہ انہار کا بتانا ہے کہ ملتان میں شیر شاہ کے مقام پر پانی کا گیج 394 فٹ پر پہنچ گیا، شیر شاہ پر 395 پر گیج آنے پر پانی شیر شاہ پل کراس کر جائے گا۔کمشنر ملتان کا کہنا ہے ہیڈ محمد والا پر پانی کی زیادہ سے زیادہ حد 417 فٹ ہے، شگاف ڈالنے کا فیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی کرے گی، آبادی کو بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، فلڈ ریلیف کیمپس میں متاثرہ افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

ادھر بورے والا میں بھی دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام پر درمیانے اور جملیرا میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بورے والا اور میلسی کے نشیبی علاقوں سے 95 فیصد انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا پنجاب کے تینوں دریاؤں میں سیلابی صورتحال کے باعث 13 لاکھ ایکڑ اراضی زیر آب ہے، ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا پنجاب کے 4 ہزار کے قریب دیہات متاثر ہیں، انسانی جانوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اگلے 24 گھنٹے ملتان کے لیے بہت اہم ہیں۔عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا گجرات میں پہلی بار غیر متوقع بارشیں ہیں ہوئیں، گجرات میں بارشوں کی وجہ سے ریکسیو میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…