جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

جے یو آئی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق،مفتی کفایت اور اہلیہ زخمی

datetime 16  اگست‬‮  2025 |

ملاکنڈ (این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اور اہلیہ شدید زخمی ہوگئے، ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام نے بتایا کہ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی (ف) کے ضلعی امیر کے گھر پر فائرنگ ہوئی ہے جس میں مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، فائرنگ سے مفتی کفایت کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام نے بتایا کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے دوسرے بیٹے اعتصام نے کی، واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم واقعہ کے پیچھے کیا عوامل کار فرما تھے، تاحال واضح نہیں ہوسکا، ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ملزم نشے کا عادی ہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…