جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا نیا کروز میزائل فتح چہارم، دنیا میں دھاک بٹھا دی

datetime 16  اگست‬‮  2025 |

لاہو ر(این این آئی)وطن عزیز کے ماہرین سائنس وٹیکنالوجی نے زمین سے زمین پر 750 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا کروز میزائل” فتح چہارم ”ایجاد کر کے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کی دھاک بٹھا دی۔یہ جدید ترین آلات و خصوصیات رکھنے والا 1530کلو (بشمول 300 کلو بم ) وزنی اور 7.5 میٹر لمبا میزائل ہے۔0.75 ماخ کی رفتار رکھتا اور زمین سے صرف 50 میٹر بلند اڑنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،اس کے باعث دشمن کے ریڈار اسے آسانی سے شناخت نہیں کر سکتے۔

پاک فوج کے زیر استعمال یہ کروز میزائل پاک فضائیہ کے شاہینوں کے شانہ بشانہ دشمن کے جنگی ہوائی اڈوں، میزائل ڈیفنس سسٹمز، ریڈارز اور دیگر زمینی عسکری تنصیبات تباہ کرنے میں کام آئے گا۔ اس سے افواج پاکستان کی حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ فتح چہارم کا گائیڈینس نظام اے آئی پر مبنی ہے۔ ٹارگٹ کی شناخت بھی بذریعہ مصنوعی ذہانت کرتا ہے۔ یہ پاکستان میں عسکری سائنس وٹکنالوجی کی بے مثال ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…