جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے 5 سال میں 24 اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل اور فرسٹ وومن بینک سمیت 10 اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔گزشتہ روز حکومت نے 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کے لیے گزشتہ سال مرتب کی گئی فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی جانب سے پیش کردہ تحریری جواب کے مطابق اداروں کی نجکاری 3 مراحل میں کی جائے گی، نجکاری پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، فرسٹ وومن بینک سمیت 10 اداروں کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

تحریری جواب کے مطابق ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور زرعی ترقیاتی بینک بھی نجکاری کے پہلے مرحلے کی فہرست میں شامل ہیں۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں 3 سال کے اندر 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، جبکہ تیسرے مرحلے میں 5 سال کے اندر پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کا عمل مکمل کیا جائے گا۔عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں آئیسکو سمیت 3 ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اور 4 جینکوز کی نجکاری کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی بھی نجکاری کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…