ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

علی امین گنڈا پور پیشکش لے کر گئے توعمران خان نے جوتی اتار لی تھی

datetime 7  اگست‬‮  2025 |

معروف صحافی سہیل وڑائچ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس مذاکراتی پیغام لے کر پہنچے تو انہوں نے احتراماً اپنے جوتے اتار دیے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے ذریعے عمران خان کو پیشکش دی گئی کہ اگر وہ بنی گالہ میں رہائش اختیار کرلیں، نظام کو تسلیم کرتے ہوئے خاموشی اختیار کریں تو معاملات کسی حد تک نارمل ہو سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو متعدد بار مختلف پیشکشیں کی گئی ہیں، مگر وہ انہیں ناکافی سمجھتے ہیں۔ ان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی مفاہمت کے لیے ذہنی طور پر تیار ضرور ہیں، مگر وہ شرائط قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ وہ اقتدار کی کرسی سے دستبردار ہونے پر آمادہ نہیں، اور اسی وجہ سے ڈیڈلاک قائم ہے۔

سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو دوبارہ اقتدار ملے تو وہ اس کے لیے معافی مانگنے سمیت دیگر اقدامات کرنے کو تیار ہو جائیں گے۔ تاہم، فی الوقت وہ اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شہید بینظیر بھٹو نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات اور مفاہمت کے مراحل طے کیے، لیکن وہ لچک دکھاتے رہے۔ عمران خان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ مصالحتی راستہ اپنانے سے گریز کر رہے ہیں۔

سہیل وڑائچ نے کہا کہ پارٹی کے بعض رہنما، جیسے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر گوہر، معاملات کو سلجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر عمران خان اپنے مؤقف میں اتنے محصور ہیں کہ وہ صورتحال کا حقیقت پسندانہ تجزیہ نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق، اصل قیادت وہی ہے جو زمینی حقائق کو پہچان کر فیصلے کرے۔ صرف مقبولیت پر انحصار اقتدار کا ضامن نہیں ہوتا۔ جب تک طاقت کے مراکز سے قبولیت حاصل نہ ہو، پاکستان میں اقتدار تک پہنچنا ممکن نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…