جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے گا، عمران خان

datetime 7  اگست‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ایک بہن عظمی خان کی بانی اور بشری بی بی سے ملاقات ہوئی، ہم تینوں بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھیں، بانی نے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے بانی کل کے احتجاج پر بہت خوش ہوئے ہیں بانی نے ظلم و زیادتی دبا کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو بتایا گیا کے پی اور پنجاب میں بھی لوگ نکلے ہیں، بانی نے کہا ہے وہ عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بانی نے کہا ہے ماضی کے ڈکٹیٹرز نے اتنا ظلم نہیں کیا جو آج ہورہا ہے، بانی نے کہا ہے یحیی خان نے اپنے اقتدار کیلئے ملک تقسیم کیا، آج بھی میڈیا کا گلا بند کردیا گیا، آزادی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے اپنے ساتھ رویے پر کبھی کوئی شکایت نہیں کی، بانی نے احتجاج کیلئے 14 اگست کی نئی تاریخ دی ہے، بانی نے کہا ہے عوام کو حقیقی آزادی کیلئے کھڑا ہونا ہے، بانی نے کہا ہے ملک میں رول آف لا ختم ہوچکا ہے 14اگست کو سب لوگ نکلیں، بانی نے اپنی لیڈر شپ کو بھی پیغام دیا ہے کہ جیلوں اور گرفتاریوں سے نہ ڈریں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی سیٹوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا۔علیمہ خان کے مطابق بانی نے کے پی حکومت کیلئے پیغام دیا ہے کہ آپریشن بند ہونا چاہیے، اپنے لوگوں کیخلاف آپریشن پی ٹی آئی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے، مسئلے کو جرگوں کے ذریعے حل کرنا چاہیے، اگر علی امین گنڈا پور آپریشن نہیں روک سکتے یہ انہیں سوچنا چاہیے کیا کرنا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…