جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکیہ: تاریخی آیا صوفیہ مسجد میں آگ لگانے کی کوشش ناکام بنادی گئی،ویڈیو بھی سامنے آ گئی

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ترکیہ کے شہر استنبول میں واقع تاریخی آیا صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ واقعے میں ملوث شخص کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ 11 جولائی کی شب اس وقت پیش آیا جب عشاء کی نماز کے بعد مسجد میں نمازیوں کی تعداد کم ہو چکی تھی۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مشتبہ شخص بغیر کسی قابلِ اشتعال مواد کے مسجد میں داخل ہوا اور سیکیورٹی چیک پوائنٹ سے باآسانی گزر گیا۔ اس کے پاس جیبوں میں کاغذ کے چھوٹے ٹکڑے موجود تھے۔

مذکورہ شخص نے منبر کی طرف جانے کے بجائے مسجد کے ایک ستون کے پیچھے جا کر ان کاغذات کو پھاڑا اور آگ لگا دی، اور پھر وہاں سے نکل گیا۔ خوش قسمتی سے مسجد میں موجود ایک خاتون نے دھواں دیکھ کر فوری طور پر امام مسجد کو خبر دی، جنہوں نے فوراً سیکیورٹی رکاوٹیں ہٹا کر موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی اور جلتا ہوا قالین ہٹا دیا، جس سے مسجد کسی بڑے نقصان سے بچ گئی۔یاد رہے کہ آیا صوفیہ مسجد کو 1500 سال سے زائد کا تاریخی ورثہ حاصل ہے اور اس واقعے سے عالمی سطح پر بھی تشویش پیدا ہوئی۔پولیس حکام نے بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو شناخت کر کے حراست میں لے لیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…