منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

ریٹائرڈ کرنل اور ان کی 25 سالہ بیٹی کار سمیت برساتی نالے میں بہہ گئے

datetime 22  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب میں جاری مون سون بارشوں نے صورتحال کو نہایت سنگین بنا دیا ہے، جہاں مختلف علاقوں میں ندی نالے طغیانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے نے سب کو افسردہ کر دیا۔منگل کے روز شہر میں موسلادھار بارش کے دوران فیز 5 کے علاقے میں ایک گاڑی برساتی نالے کے قریب سے گزرنے کی کوشش کے دوران پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔

اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی اور ان کی 25 سالہ بیٹی موجود تھے۔عینی شاہدین کے مطابق، گاڑی پانی میں پھنس گئی تھی اور اسحاق قاضی اسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر پانی کی شدت نے گاڑی کو بہا لیا۔ گاڑی میں سوار دونوں افراد مدد کے لیے پکار رہے تھے، لیکن لمحوں میں وہ پانی میں غائب ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، مقامی پولیس، سوسائٹی کا عملہ اور غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور دونوں کی تلاش کے لیے فوری آپریشن شروع کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، نالے میں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ گاڑی کا قابو پانا ممکن نہ رہا۔

تلاش کا عمل بدستور جاری ہے، تاہم واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں، جن میں باپ بیٹی کی بے بسی دیکھ کر شہریوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔متاثرہ خاندان اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے دوران سڑکوں اور برساتی نالوں کی نگرانی سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…