منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

بلوچستان واقعہ، خاتون کو 7،مرد کو 9گولیاں ماری گئیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں غیرت کے نام پر قتل ہونیوالے مرد اور خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق خاتون کو 7 اور مرد کو 9 گولیاں ماری گئیں۔ دوسری جانب کوئٹہ قتل کیے گئے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کی گئی، دونوں افراد کی باقیات ہسپتال منتقل کردی گئی، نمونوں کے ڈی این اے اور نادرا سے تصدیق کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پوسٹ مارٹم کرنے والی پولیس سرجن عائشہ فیض کے مطابق غیرت کے نام پر قتل ہونے والے مرد اور خاتون کی قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کیا گیا، جنہیں 4جون 2025ء کو موت کے گھاٹ اتارا گیا، خاتون کی عمر 37سے 38برس کے قریب ہے، جس کے سر پر ایک جبکہ سینے اور پیٹ پر 7گولیاں ماری گئیں، خاتون کے بازو پر نام نور بانو بی بی لکھا ہوا تھا اور اس کا تعلق ساتکزئی قبیلہ سے ہے جبکہ لڑکے کا نام احسان اللہ اور اس کی عمر 35سے 36سال کے لگ بھگ ہے، جسے سینے اور پیٹ پر 9گولیاں ماری گئی تھیں۔عائشہ فیض کے مطابق خاتون کی لاش خراب ہوچکی تھی جبکہ مرد کی لاش کی حالت قدرے بہتر تھی، غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کو ڈیگاری قادر بخش کول مائنز قبرستان اور مرد کو سنجدی قبرستان میں دفنایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…