اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پانی پاکستانیوں کی لائف لائن ہے، بھارت نے اسے روکا تو جنگ کے مترادف ہوگا: وزیراعظم

datetime 4  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے 17ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ عمل دشمنی اور جنگ جیسے اقدامات کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی زندگی کی حیثیت رکھتا ہے اور اس میں کسی بھی رکاوٹ کو ناقابلِ برداشت قرار دیا جائے گا۔وزیراعظم نے الزام لگایا کہ بھارت کے ان اقدامات کا مقصد جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو متاثر کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے تمام اشتعال انگیز رویوں کا پاک فوج نے حوصلے، دانشمندی اور اعلیٰ پیشہ ورانہ انداز میں جواب دیا ہے۔اپنے خطاب کے دوران شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورت حال پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ اس وقت بدترین انسانی بحران سے دوچار ہے، جہاں بھوک، قحط اور امدادی کارکنوں پر حملے معمول بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر اس مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے جس پر دنیا کے کسی بھی حصے میں ظلم کیا جا رہا ہو۔وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تباہ کاریوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برف پگھلنے، شدید گرمی، طوفانی بارشوں اور تباہ کن سیلابوں نے لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں ڈال دیا ہے، لیکن حکومت نے موسمیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع پالیسی ترتیب دی ہے۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…