ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

صدر آذربائیجان کا پاکستان میں 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 28  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر علیوف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

صدر آذربائیجان نے کہا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی میدان میں اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں، اور یہ تعاون خطے میں امن و استحکام قائم رکھنے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان سیاحت کے شعبے میں بھی مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تینوں ممالک تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ رشتوں میں جُڑے ہوئے ہیں، اور ہم چاہتے ہیں کہ باہمی اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھیں۔ صدر علیوف نے یاد دلایا کہ 2020 کی جنگ کے دوران پاکستان اور ترکیہ نے آذربائیجان کا بھرپور ساتھ دیا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے پاک بھارت تعلقات پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی باعثِ پریشانی ہے، اور تمام تنازعات کو مذاکرات اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…