اسلام آباد (نیوز ڈیسک): پاکستان ایئر فورس کی بھارت پر تکنیکی اور آپریشنل برتری ثابت ہونے کے بعد جنگی طیاروں کی تعداد کا موضوع ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا ہے۔ حال ہی میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ جنگی طیارے رکھنے والے ممالک کی ایک تازہ فہرست سامنے آئی ہے، جس میں پاکستان نے بھی اپنی نمایاں جگہ بنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، کسی بھی ملک کی فضائی طاقت اس کے دفاعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی سمجھی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بڑی افواج اپنے فضائی بیڑے کو جدید تقاضوں کے مطابق برقرار رکھنے پر مسلسل توجہ دیتی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
عالمی سطح پر عسکری قوت کی درجہ بندی کرنے والے ادارے “گلوبل فائر پاور” نے دسمبر 2024 تک کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس میں دنیا کے وہ 10 ممالک شامل ہیں جن کے پاس سب سے زیادہ فوجی طیارے موجود ہیں۔
اس فہرست میں امریکہ سرفہرست ہے جس کے پاس 13,209 طیارے ہیں۔ دوسرے نمبر پر روس ہے جس کے بیڑے میں 4,255 طیارے شامل ہیں، جب کہ چین 3,304 طیاروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت اس فہرست میں چوتھی پوزیشن پر ہے اور اس کے پاس 2,296 طیارے ہیں۔ جنوبی کوریا 1,576 طیاروں کے ساتھ پانچویں اور جاپان 1,459 طیاروں کے ساتھ چھٹے نمبر پر براجمان ہے۔
پاکستان نے اس درجہ بندی میں ساتویں پوزیشن حاصل کی ہے، جہاں اس کے فضائی بیڑے میں 1,434 فوجی طیارے موجود ہیں۔ اس کے بعد مصر 1,080، ترکی 1,069، اور فرانس 972 طیاروں کے ساتھ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
یہ فہرست ان ممالک کی مجموعی فضائی قوت کو ظاہر کرتی ہے، جس میں تمام فوجی شاخوں (ایئر فورس، نیوی، آرمی ایوی ایشن) میں شامل طیاروں کی تعداد کو مدِنظر رکھا گیا ہے۔
Top 10 Countries with the Largest Military Aircraft Fleets ✈️ 🛩
1. 🇺🇸 United States – 13,209
2. 🇷🇺 Russia – 4,255
3. 🇨🇳 China – 3,304
4. 🇮🇳 India – 2,296
5. 🇰🇷 South Korea – 1,576
6. 🇯🇵 Japan – 1,459
7. 🇵🇰 Pakistan – 1,434
8. 🇪🇬 Egypt – 1,080
9. 🇹🇷 Turkey – 1,069
10. 🇫🇷 France… pic.twitter.com/0nQ6S1Hpaa— Global Statistics (@Globalstats11) May 10, 2025