ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

datetime 10  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت اپنی مکاری سے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہاہے، بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرو۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستانی قوم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونے والی نہیں۔اس سے قبل، شہریوں کی جانب سے تینوں شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں لیکن فوری طور پر دھماکوں کی جگہ اور نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا تھا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ بھارتی ڈرونز کے گرنے کی آوازیں ہوسکتی ہیں جو سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے اور پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے 48ڈرون مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77ہوگئی ہے۔تاہم، اب سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی میں ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…