منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں سائرن بجا دیے گئے، والٹن، برکی اور ڈیفنس میں دھماکےو فائرنگ کی اطلاعات

datetime 8  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے والٹن، برکی روڈ اور ڈیفنس میں جمعرات کے روز اچانک شدید فائرنگ اور دھماکوں جیسی آوازوں نے شہریوں کو خوفزدہ کر دیا۔ کئی مقامات پر سائرن بھی بجنے لگے، جس پر لوگ گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی طور پر فائرنگ اور دھماکوں کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں، تاہم نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق یہ آوازیں ممکنہ طور پر سیکیورٹی اداروں کی جاری فرضی مشقوں کا حصہ تھیں۔ ابھی تک اس حوالے سے کسی سرکاری ادارے کی طرف سے باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ادھر ’’ایکسپوز پراپیگنڈا‘‘ نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد ان آوازوں سے پریشان ہو گئے تھے، لیکن حقیقت میں یہ تمام سرگرمیاں ٹیسٹنگ یا مشقوں کا نتیجہ تھیں، اس لیے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔

دوسری طرف ’’جیو نیوز‘‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ڈرونز کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی گئی، جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اسی تناظر میں والٹن، برکی اور ڈیفنس جیسے علاقوں میں سیکیورٹی مزید سخت کی گئی، اور سائرن بجائے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ والٹن کے اطراف میں جاری فرضی مشقوں کے دوران ہی دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جنہیں شہریوں نے حقیقی حملہ سمجھ کر تشویش کا اظہار کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…