جمعہ‬‮ ، 05 ستمبر‬‮ 2025 

رانا ثناء اللہ کا بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ

datetime 7  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے جارحیت سے گریز کیا تو پاکستان بھی کوئی مزید اقدام نہیں کرے گا۔

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی حملے کا مؤثر جواب دے دیا ہے اور اب اگر بھارت خاموشی اختیار کرتا ہے تو پاکستان بھی کسی نئی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اگر بھارت مزید کچھ نہیں کرے گا تو ہم بھی ذمہ دار ریاست کے طور پر کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ صورتحال کی ابتدا بھارت کی جانب سے ہوئی تھی، لیکن پاکستان نے بین الاقوامی اصولوں کے تحت جواب دیا۔ “ہم نے پہل نہیں کی، صرف جواب دیا۔ اور اگر بھارت دوبارہ ایسی کوئی حرکت نہیں کرتا، تو ہم بھی مکمل طور پر پرامن رویہ اختیار کریں گے۔”

رانا ثناء اللہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دنیا کو یہ پیشکش کی ہے کہ وہ پلوامہ حملے یا حالیہ کشیدگی جیسے معاملات کی شفاف تحقیقات کے لیے تیار ہے، اور کسی بھی بین الاقوامی فورم پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کو تیار ہے۔

دوسری طرف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ تقریباً 80 بھارتی جنگی طیاروں نے پاکستانی سرحد پر حملے کی کوشش کی تھی۔ ان کے مطابق، اگر افواج کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا حکم نہ دیا جاتا تو پانچ کے بجائے 15 طیارے مار گرائے جا سکتے تھے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے صرف ان طیاروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے براہ راست حملہ کیا۔ “ہم نے کوئی جارحیت نہیں کی، لیکن اپنے دفاع میں دشمن کو مؤثر اور فوری جواب دیا۔ پاکستان اپنے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…