جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

ملک ریاض گواہی دیں گے بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، عمران خان

datetime 23  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک ریاض گواہی دیں گے کہ بطور وزیراعظم ان سے کوئی ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا، میں نے آصف زرداری کی طرح اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا۔مائیکرو بلاکنگ ویب سائٹ ایکس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا کہ عمران خان نے 22 جنوری کو اڈیالہ جیل میں وکلا اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہاکہ یحییٰ خان پارٹ 2 کی اقتدار پر گرفت کو بڑھانے اور 9 مئی 2023 کے واقعات پر پردہ ڈالنے کے لیے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن اور 8 فروری 2024 کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق ہماری درخواستوں پر سماعت نہیں کی۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تاریخ کی بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ظلے شاہ سے لے کر سمیع وزیر تک ہمارے خلاف ظلم و جبر کی ایک لمبی داستان ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کی کسی بھی عدالت سے انصاف نہیں ملا، عدالتیں مفلوج ہیں تاہم آج بھی غیر قانونی حکومت کو ڈر ہے کہ اگر کوئی جج انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ہماری درخواستوں کی میرٹ پر سماعت کرے تو وہ واقعی ہمیں انصاف فراہم کرسکتا ہے ‘تاہم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ کیا کرتے ہیں، ایک خدائی قانون ہے کہ ظلم اور جبر کی حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے میری اپیل پر سعودی جیلوں سے تقریباً 7 ہزار 200 غریب پاکستانی شہریوں کو رہا کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے عہدے اور اثر و رسوخ کو عام پاکستانیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، یہی وجہ تھی کہ میں نے سیاست میں قدم رکھا اور جب تک زندہ ہوں یہ جدوجہد جاری رہے گی۔انہوںنے کہاکہ القادر ٹرسٹ سے نہ تو بشریٰ بی بی اور نہ ہی میں نے مالی طور پر کوئی فائدہ اٹھایا اور اس بات کی گواہی ملک ریاض دیں گے کہ میں واحد وزیراعظم تھا جنہوں نے ان سے کسی قسم کا ذاتی یا مالی فائدہ نہیں اٹھایا۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ آصف زرداری کی طرح میں نے اپنے لیے کوئی بلاول ہاؤس نہیں بنوایا اور نہ ہی میں نے شریف خاندان کی طرح ون ہائیڈ پارک کو اس کی اصل قیمت کے مقابلے میں دْگنی قیمت پر فروخت کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے نوجوانوں کا مستقبل میرے لیے بہت اہم ہے اور اسی وجہ سے القادر یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔انہوںنے کہاکہ انہوں نے مجھے تکلیف پہنچانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، میں مخالفین کی جانب سے بشریٰ بی بی کے خلاف چلنے والی سوشل میڈیا مہم کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین گزشتہ 6 سالوں سے بشریٰ بی بی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں تاکہ وہ کسی طرح میرے کردار کو بدنام کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ہمارے خیر خواہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن مخالفین کے پروپیگنڈے کا حصہ بن جاتے ہیں، وہ ہمارے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ اپنے مشن کو انجام دے کر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…