بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے،احسن اقبال

datetime 3  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہے،ماضی میں پاکستان میں اڑان پاکستان کے مواقع ضائع ہوتے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 سالہ منصوبے اْڑان پاکستان کا آغاز ہوگیا ہے، ماضی میں پاکستان میں اڑان پاکستان کے مواقع ضائع ہوتے رہے، اب ہم اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دیں گے اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی صف اول کی معیشت بنانا ہے اور پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈ بناتے ہوئے ترقی کی شرح کو 8 سے 9 فیصد پر لانا ہے، اس کے لیے سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ 2018 سے 2022 تک ہم معاشی اور قرضوں کی دلدل میں پھنس گئے تھے، اب متحد ہوکر معاشی ٹیک ا?ف کرنا ہے، ہم 2029 تک ایک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے، 2029 تک سالانہ برآمدات 60 ارب ڈالر تک لے جانی ہیں جس کے بعد اگلے 8 سے 10 سال میں سالانہ برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک لے جائیں گے۔ انھوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک سیاسی جماعت نے قوم کو ڈپریشن میں ڈال دیا ہے، اس سیاسی جماعت نے قوم کا سیلف امیج تباہ کیا لیکن اب ہمیں منفیت سے نکلنا ہوگا اور ملک کی ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…