ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستانی ناظم الامور کی کابل میں طلبی، مبینہ بمباری پر احتجاج، جواب کی دھمکی

datetime 26  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغان وزارت دفاع نے الزام لگایا ہے پاکستان کے فوجی طیاروں نے پکتیکا کے ضلع برمل میں ‘فضائی حدود’ کی خلاف ورزی کرکے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔فضائی حملوں میں 4 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ 3حملوں کا نشانہ ٹی ٹی پی میڈیا سیل کے سربراہ منیب جٹ، عمر میڈیا، ان کے نائب، ابو حمزہ اور اپنے ہی دھڑے کے کمانڈر اختر محمد خلیل تھے۔حملوں کے وقت ٹی ٹی پی برمل میں بڑا اجتماع کر رہی تھی۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس مبینہ حملے سے متعلق تین ٹویٹس کی گئیں جنھیں ترجمان عنایت اللہ خوارزمی اورذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے ری ٹویٹ کیا گیا۔اس کے مطابق افغانستان اس حملے کی مذمت کرتا ہے اور اسے جارحیت اورعالمی اصولوں کے منافی سمجھتا ہے، پاکستان کو یاد رکھنا چاہیے ایسااقدام مسئلے کا حل نہیں۔افغانستان اپنی سرزمین کے دفاع کو ناقابل تنسیخ حق سمجھتا ہے اور اس کارروائی کا جواب دیا جائے گا۔افغان وزارت خارجہ نے ایکس پر بیان میں کہا ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے یقیناً نتائج برآمد ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…