پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے،عمران خان

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں، (آج) سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پرعمل کیا جائے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جب یہاں سے سزا ہوتی ہے تو ہائی کورٹ سے ریلیف مل جاتا ہے، القادر ٹرسٹ کا کیس ہائی کورٹ جائے گا جس میں 6مہینے لگ سکتے ہیں، اگلے تین سے چار مہینے تو بانی پی ٹی آئی پکے جیل میں رہیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ جو 26 نومبر کو احتجاج میں گرفتار ہوئے ان پر مزید مقدمات بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دو مطالبات ہیں، 9مئی اور 26نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے لیکن حکومت کی نیت نہیں کہ لوگوں کو رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت کا کمیشن بنانے کا ارادہ نہیں ہے، (آج) سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی کال پر عمل شروع کردیا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ اگر 2مطالبات مان لئے گئے تو زر مبادلہ نہ بھیجنے کی کال واپس لے لیں گے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…