پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

حکومت نے یو اے ای میں قید 4700 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے

datetime 21  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قید 4 ہزار 700 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کردئیے۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 292 پاکستانی مختلف جرائم کے الزامات میں قید ہیں۔وفاقی حکومت نے جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ کیا، جس کے نتیجے میں یو اے ای میں منشیات کے جرائم میں ملوث 2 ہزار 470 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے۔

فراڈ، دھوکا دہی اور جنسی ہراسانی میں ملوث 100 پاکستانیوں کے پاسپورٹس بھی بلاک کیے گئے ہیں، جب کہ چوری کے جرائم میں یو اے ای میں قید 704 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق قتل اور راہزنی میں ملوث 216 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جاچکے ہیں، غیر قانونی طور پر یو اے ای میں رہائش پذیر 375 پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی بلاک کیے گئے ہیں۔یو اے ای حکام کی جانب سے حکومت پاکستان کو جرائم کی تفصیلات فراہم کی گئی تھیں، جس پر وفاقی وزارت داخلہ نے قانون کے مطابق کارروائی کی۔یاد رہے کہ 2 ماہ قبل اکتوبر کے مہینے میں حکومت پاکستان کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے گئے تھے۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…