بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کوئی دوسرا راستہ نہیں ہو گا تب سول نافرمانی شروع ہو گی، شیر افضل مروت

datetime 18  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ سول نافرمانی تب شروع ہو گی جب کوئی دوسرا راستہ نہیں ہو گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام سے بڑھ کر پاکستان کو آزاد عدلیہ کی ضرورت ہے، ریاستی اداروں کو اپنی حدود میں رکھنے کی ضرورت ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی مکمل با اختیار ہے، عدلیہ کی آزادی، 9 مئی واقعات، مینڈیٹ چوری سب مذاکرات میں زیرِ بحث آئیں گے، امید ہے کہ سیاسی قیادت دیرپا فارمولے پر رضامند ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسائل سنگین صورتِ حال اختیار کر چکے ہیں، مذاکرات ناگزیر ہیں، 50، 50 افراد کے قتل کے بعد بھی ہم جرگے کرتے ہیں، یہ رواج ہے، جن پاکستانیوں کو مارا گیا ہے ان کا خون بہا ادا کیا جائے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ ذمے داری قبول کرنی چاہیے، سوگوار خاندانوں سے تعزیت کریں، سیاسی عدم استحکام ہے، ہزاروں ورکرز جیلوں میں بند ہیں، مسائل کا حل پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے نکل آتا ہے تو ملک کے لیے سودمند ہے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…