جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

عدالتیں سمجھتی ہیں کلائمیٹ فنانس کو بنیادی حق سمجھنا ہوگا، جسٹس منصور علی شاہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سات سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، کیسز میں عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا۔جسٹس منصور علی شاہ نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوڈ سکیورٹی، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، واٹر سکیورٹی سمیت دیگر عوامل پر غور کی ضرورت ہے۔

اربن پلاننگ، ایگری کلچرل پلاننگ پر بات کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، کیسز میں عدالتوں نے ہدایات جاری کیں لیکن گراؤنڈ پر کچھ نہیں ہوا، یہ دیکھا نہیں گیا ریسورس ہے کہ نہیں، حکومت نے بھی فوکس نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کلائمیٹ فنانس امید کی ایک کرن ہوگا، آئینی اعتبار سے بھی انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کلائمیٹ فنانس کی طرف جانا ہوگا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمارے ہاں ایڈمنسٹریشن کے مسائل ہیں، کلائمیٹ ڈپلومیسی پر جلدی کام کرنے کی ضرورت ہے، حکومت کے پاس ابھی لگتا ہے اتنے پیسے نہیں ہیں، 2017 میں قانون بنا لیکن ابھی تک اتھارٹی نہیں بنی،عدالتیں سمجھتی ہیں کلائمیٹ فنانس کو بنیادی حق سمجھنا ہوگا۔



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…