ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شہادتیں سامنے آئیں تو فیض حمید کے ٹرائل کے اثرات سجے کھبے جائیں گے، خواجہ آصف

datetime 11  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے جنرل (ر) فیض حمید اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو پارٹنر ان کرائم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی سابق وزیر اعظم کے خلاف بھی چارج شیٹ ہے، شہادتیں سامنے آئیں تو فیض حمید کے ٹرائل کے اثرات سجے کھبے جائیں گے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید پر 10 سالہ اقتدار اورملک میں صدارتی نظام لانے کی منصوبہ بندی کاالزام عائد کردیا، انہوں نے کہا کہ سازشیں ناکام ہونے پر سانحہ 9 مئی کیاگیا، عمران خان اور جنرل فیض حمید 5 سے 6 سال حصے دار تھے۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مرکزی کردار جنرل فیض تھے، جنرل فیض اور بانی پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے کی ہے، یہ پارٹنرشپ 9 مئی اور اس کے بعد بھی چلتی رہی، ثبوت اور شواہد سے پچھلے 6 سال کی پارٹنرشپ ثابت ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس طرح اقتدار میں لایا گا، کس طرح آر ٹی ایس بٹھایا گیا، کس طرح پی ٹی آئی کو 2018 کے انتخابات میں ہر طرح امداد دی گئی، پی ٹی آئی کے دور میں مخالفین کو قید کیا گیا ، جعلی مقدمے بنائی گئے، لوٹ مار کی گئی، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے بڑے بڑے بزنس ٹائیکون کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں سینیٹ انتخابات کے پیچھے یہی 2 سے 3 کردار نظر آئیں گے،انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا،بانی پی ٹی آئی کے دور میں کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا؟اس سوال پر کہ جنرل فیض کے ملٹری ٹرائل سے اثرات جنرل باجوہ تک بھی پہنچیں گے ؟ وزیر دفاع نے کہا کہ شہادتیں سامنے آئیں تو لازمی طور پر کچھ نہ کچھ اثرات سجے کھبے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایک صفحہ برقرار ہے یا پھٹ گیا ہوا ہے نہیں معلوم، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے 12 لوگوں کی شہادتوں کے ثبوت اسمبلی میں پیش نہیں کیے، علی امین گنڈاپور کے گارڈز اپنے بندے مار کر اس کا ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈال رہے ہیں،یہ رینجرز اور پولیس کے شہدا کی بات کیوں نہیں کرتے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں ؟۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…