اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان موجودہ قیادت سے مایوس ،پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ

datetime 6  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی موجودہ قیادت سے مایوس ہوگئے ،پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق مسرت جمشید چیمہ اور فواد چوہدری کو پارٹی میں اہم عہدے ملنے کا امکان ہے جبکہ زرتاج گل اور علی محمد خان کو بھی پارٹی میں مرکزی عہدے دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان موجودہ پارٹی قیادت کے ڈی چوک احتجاج بیانئے سے بھی ناخوش ہیں جبکہ عمران خان نے شکوہ کیا کہ موجودہ قیادت احتجاجی تحریک ٹھیک طریقے سے چلاسکی اور نہ بیانیہ بنا سکی۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی میں بڑی سرجری کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر بھی شدید تنقید کی وجہ سے اپنے عہدے سے ناخوش ہیں۔ذرائع کے مطابق پرانی ٹیم کے واپس پی ٹی آئی میں آنے پر بھی موجودہ ٹیم کو تحفظات ہیں، پرانی ٹیم کو مرکزی عہدے دینے کیلئے عبوری سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا، پرانی ٹیم کی کارکردگی جانچنے کے بعد انہیں مستقل عہدے دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…