جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بشری بی بی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا، عمران خان

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشری بی بی کے سعودی عرب بارے بیان پر کہا ہے کہ اہلیہ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بانی پی ٹی آئی کے اکائونٹ پر کی گئی تفصیلی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 24نومبر غلامی سے نجات کا دن ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی، آئین کی پاسداری اور انسانی حقوق معطل ہیں جس وجہ سے پوری قوم کا باہر نکل کر قربانی دینا نا گزیز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ بہادر شاہ ظفر کی طرح موت تک غلامی کا طوق پہننا ہے یا ٹیپو سلطان کی طرح مرتے دم تک آزادی کا سہرا پہننا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے میرے مثالی تعلقات ہیں، جب وزیر آباد میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا تو مجھے سب سے پہلی کال سفارتخانے کے ذریعے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی آئی، ہمارے دور میں شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کا تاریخی دورہ بھی کیا،ہماری حکومت کے خاتمے سے دو ہفتے قبل او آئی سی وزرائے خارجہ کی کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جو سعودی عرب کے بغیر ممکن ہی نہیں تھی،سعودی عرب ہر مشکل مرحلے میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کے بیان کو توڑ مروڑ کر قوم کی توجہ بٹانے کی ناکام کوشش نہ کی جائے، اہلیہ نے سعودی عرب کا نام نہیں لیا،ہماری حکومت کے خلاف تمام سازشوں میں جنرل باجوہ کا ہاتھ تھا،میں نے اس وقت بھی چیف جسٹس اور جنرل طارق خان کے ذریعے سازش کی تحقیقات کروانے کی کوشش کی مگر جنرل باجوہ نے ایسا نہیں ہونے دیا اگر تب شفاف تحقیقات ہو جاتیں تو سچ کھل کر سامنے آ جاتا۔

عمران خان نے کہا کہ بشری بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بطورِ اہلیہ انہوں نے احتجاجی کال کے حوالے سے قوم تک میرا پیغام پہنچایا۔انہوں نے کہا کہنواز شریف کیلئے مشرف دور میں کلثوم نواز بھی نکلی تھیں مگر اس نے ڈکٹیٹر ہوتے ہوئے بھی خاتون کو جیل میں نہیں ڈالا تھا مگر بشری بی بی کو 9ماہ جھوٹے مقدمات میں قید میں ڈالا گیا۔انہوں نے زور دیا کہ قوم اپنی توجہ 24نومبر کے احتجاج پر رکھے، انشاللہ فتح آپ کی ہو گی۔ ٹوئٹ کے آخرمیں درج تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پیغام۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…