جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

سمجھ نہیں آتی خاتون کو مسئلہ کیا ہے، قمر باجوہ نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹ قرار دے یا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی جانب سے اپنے شوہر عمران خان کی حکومت کے خاتمے میں مبینہ غیر ملکی سازش کے حوالے سے کیے گئے دعوؤں کو سو فیصد جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ بی بی نے دعویٰ کیا کہ کچھ بیرونی طاقتیں مدینہ میں ننگے پاؤں چلنے کے عمران خان کے مذہبی انداز سے ناخوش تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے مقدس شہر سے واپس آنے کے بعد اس وقت کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو اظہار ناراضی کی کالز آنا شروع ہو گئی تھیں، سابق خاتون اول نے یہ نہیں بتایا کہ کال کس نے کی تھیں۔اول بشریٰ بی بی کے دعوؤں پر رد عمل دیتے ہوئے سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ انہیں 100 فیصد جھوٹ قرار دیا ہے۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کبھی خراب نہیں رہے، بشری بی بی نے لوگ اکھٹا کرنے کیلئے شریعت کی باتیں کیں۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اربوں ڈالر رول اوور کرکے دیے۔سابق آرمی چیف نے کہا کہ شریعت کے نفاذ سے متعلق کوئی ملک کیسے بات کرسکتا ہے، سمجھ نہیں آتی کہ اس خاتون کو مسئلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…