بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2024 |

کراچی (این این آئی)دفاعی نمائش آئیڈیاز میں غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے طے پاگئے، جس کے بعد پاکستان میں تیار کی گئی بم پروف گاڑیاں اب برآمد بھی کی جائیں گی۔نجی شعبے کے تحت مسلح افواج کی ضروریات کے عین مطابق بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق مقامی سطح پر تیار کی جارہی ہیں۔گاڑی کی تیاری کے بعد اس پر فائرنگ کرکے ٹیسٹنگ بھی کی جاتی ہے۔ پسنجر کمپارٹمنٹ کے علاوہ انجن روم ، بیٹری اور فیول ٹینک کو بھی پروٹیکشن دی جاتی ہے۔

گاڑی کے ٹائروں میں رن فلیٹ لگائے جاتے ہیں جو ٹائر برسٹ ہونے کے بعد پچاس کلومیٹر تک چلتے ہیں۔ان گاڑیوں کی ایکسپورٹ سے ایک طرف اس شعبے میں پاکستان کی تکنیکی ساکھ بہتر ہوگی تو دوسری طرف یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر مسلح افواج کے ساتھ ملکی دفاع میں نہایت اہم کردار ادا کررہا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…