جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

30 دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی’ شیخ رشیدکی پیش گوئی

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے پیش گوئی کی ہے کہ 30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں دونوں طرف سے گرما گرم بحث ہوئی، اس ملک میں آئین ہے نہ قانون اور نہ ہی انصاف ہے، جن لوگوں نے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ کیا ان کے بیٹوں نے وہاں بھی تباہ کیا تاکہ ٹیکس نہ دینا پڑے۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اپیل کرچکا ہوں بے

گناہ لوگوں کو رہا کیا جائے، 102ملزمان ایسے ہیں جنہوں نے ابھی تک وکیل ہی نہیں کیا، آئی ایل ایف اور دوسرے لوگ ان کے وکالت نامے داخل کریں، چالان کی نقول تقسیم کی گئی ہیں، ہمیں کوئی نہیں دی گئی، یہ کیسز بہت لمبے جائیں گے،گیارہ کیسز میرے خلاف ہیں، سردار رازق صاحب میری طرف سے لڑرہے ہیں، یہ فیصلے آسانی سے ہونے والے نہیں بڑا وقت لیں گے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب تو مر گیا ہے، آج آئی ایم ایف وفد جارہا ہے ،غریب اور مرجائے گا، پی ٹی آئی والے میرے سے خفا ہوتے ہیں، جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں، غریب کے بچوں کے حالات ان کو پتہ نہیں ،گھر کا چولہا بھی نہیں جل رہا، ہم نے 60تعلیمی ادارے بنائے ہیں بچوں کے پاس داخلے کی فیس نہیں، لال حویلی میں رابطہ کریں راولپنڈی کی ساری بچیوں کی فیس ہم دیں گے۔

شیخ رشید کامزید کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں رنگینی آئے گی جب ن لیگ اور پیپلزپارٹی نئی صورتحال سے گزریں گے، خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کسی سے کوئی رابطہ نہیں، چاہتا ہوں بے شک تنگ گلی سے حل نکلے، بانی پی ٹی ا?ئی سمیت تمام لوگوں کورہائی ملے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…