بدھ‬‮ ، 04 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان پر ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے، علیمہ خان

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، ڈاکٹر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں لیکن ان کے جسم سے گوشت کم ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی پر جسمانی تشدد تو نہیں کیا گیا لیکن مینٹل ٹارچر کیا گیا جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ انتظار پنجھوتہ کس حالت میں واپس آئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جو قانون سے اوپر جاچکے ہیں وہ سمجھتے ہیں جس پر مرضی ہو تشدد کرو، انتظار پنجوتھہ کا کیا قصور تھا، سب نے اس کی ویڈیو دیکھو، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ظل شاہ کو قتل کرکے الزام میرے اوپر لگادیا، یہاں عدالتوں میں تفتیشی آفیسر کو کہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولیں سزا نہیں ملے گی، اب ساری حکومت جھوٹ بول رہی ہے، پولیس والا کوئی بھی الزام لگادے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ انصاف کیلئے انقلاب لے کر آئیں جو تماشا انتظار پنجوتھہ کے خلاف کیا گیا وہ کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے جس نے لندن میں احتجاج کیا اس کی فیملی کو پاکستان میں اٹھالیا گیا اب برطانیہ میں انصاف مانگا جائے گا۔

علیمہ خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے اس موومنٹ کو نیا نام دیا ہے کہ انصاف کیلئے انقلاب ، ہمیں پھر جیل میں ڈال دیا جائے گا، ہم پر ایک مقدمہ 5 تاریخ کا ہے اور چار کو اٹھا لیا تھا، لوگوں کے بچوں کو خوفزدہ کررہے ہیں، ہم نئے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہیں کہ لاقانونیت نہ روکی تو لوگ قانون ہاتھ میں لے لیں گے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی خطرے میں ہے، وہ ڈیل نہیں کررہے، انھوں نے تین چیزیں مانگی ہیں، جمہوریت، رول آف لا پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ان لوگوں کا بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، ہمیں خود پرامن اختجاج کرنا ہوگا، جیلوں میں ڈالیں، ہم آئینی حق ضرور استعمال کریں گے۔



کالم



بے چارہ گنڈا پور


علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…