اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا ہے۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے ملاقات میں ہونے والی بات چیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا، پہلے دس دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا اور اگلے دس دن صرف ایک گھنٹہ باہر نکلنے کی اجازت تھی، فیملی اور وکلائ سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، جبکہ نوازشریف ،شہباز شریف سے 40 ،40 لوگ ملتے تھے، گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ قاضی فائز عیسی کے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے تو جسٹس منیر کی یاد کو بھی بھلا دیا، قاضی فائز نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، نیب ترمیم اس لئے منظور کیں کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھے، قاضی فائز کی بھی لندن میں 3 پراپرٹیز تھیں، وہ تاریخ کے بدترین چیف جسٹس ثابت ہوئے، جوڈیشری کے بجائے بیوروکریسی سے آر اوز لیکر فراڈ الیکشن کی بنیاد رکھی۔بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے، ملٹری کورٹس اور ظلم سہہ لیں گے مگر جھکیں گے نہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…