جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جیل میں بانی تحریک انصاف کو سہولتوں نہیں دی جا رہیں۔انہوں نے بتایا کہ کبھی بانی تحریک انصاف کے لیے بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیے جا رہے، وفاقی اور پنجاب حکومت نے ان کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں، بہت جلد پورے پاکستان کو بند کرکے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جس نے بانی تحریک انصاف سے غداری کی ہے ان کی پارٹی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…