جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،عمران خان جیل ملنے آئے پارٹی رہنماؤں پر برس پڑے

datetime 19  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کردی۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں۔

عمران خان کا پارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کیلئے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے، آپ سے کہا تھا ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے تاہم کسی نے عمل نہیں کیا، میرے دیئے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔جیل ذرائع نے کہا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات ادھوری رہی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…