اسلام آباد (این این آئی)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو لانے والے بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے نے 3 بج کر 26 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور ان کی ٹیم کا نور خان ایئر بیس پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔