جمعہ‬‮ ، 05 دسمبر‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2024 |

حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ کرکے پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما اے ڈی سولنگی کو قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے حسین آباد میں فائرنگ کے واقعے میں پیپلزپارٹی رہنما اے ڈی سولنگی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے بتایا زخمی کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ، جو گولیاں لگنے سے زخمی ہوا، جیسے سول اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پی پی رہنما اے ڈی سولنگی کو6 گولیاں ماری گئیں، واقعہ سولنگی برادری کے دوگروپس کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔حکام کے مطابق ان کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تنازع تھا، کچھ سال پہلے ان کے چار بھائیوں کو بھی قتل کیا گیا تھا تاہم سیاسی وابستگی کی وجہ سے ان کے رشتہ داربھی ناراض تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے شک کی بنیادپرفائرنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم گرفتاری ظاہرنہیں کی گئی۔



کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…