منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا: عمر ایوب

datetime 5  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کو فکر نہیں، بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی گئی، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے پی ٹی آئی کی شمولیت کے کوئی ثبوت نہیں، اگر 9 مئی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں، اپوزیشن جماعت ملک اور جمہوریت کی بقاء کی جدوجہد کر رہی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ چینی اور گندم سکینڈل میں محسن نقوی براہ راست ملوث ہیں، گندم سکینڈل کی انکوائری ایف آئی اے کر رہی ہے جو وزیرِ داخلہ کے ماتحت ہے، محسن نقوی کی موجودگی میں کرپشن سکینڈل کی انکوائری ٹھپ کر دی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں، موجودہ حکومت کو کون لے کر آیا میں نام بتا دوں گا لیکن آپ چلا نہیں سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…