بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دیدی

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ نے آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دے دی۔منگل کووزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کیلئے20 ارب روپے کی منظوری دے دی، اقتصادی رابطہ کمیٹی سے بھی 20 ارب روپے کی منظوری لی جا چکی ہے، انسداد دہشتگردی کیلئے وفاقی کابینہ اپنی مسلح افواج کی مدد کرے گی۔وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کیلئے ایک ارب 95 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے اپنے اخراجات کم کرنے اور کفایت شعاری کا بھی فیصلہ کیا۔وفاقی حکومت میں رائٹ سائزنگ کمیٹی پہلے مرحلے کی سفارشات پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔کابینہ اجلاس میں سی سی ایل سی اور ای سی سی اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی، کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے22 اگست کے فیصلوں کی توثیق کی منظوری دی۔وفاقی کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…