بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی، باپ اور بیٹی کی ہلاکت کے معاملے میں نیا انکشاف

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے کارساز پر تین روز پہلے گاڑی کی ٹکر سے باپ اور بیٹی کی ہلاکت کے معاملہ میں نیا انکشاف سامنے آیا ہے، خاتون نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو بھی ٹکر ماری تھی جس کی نئی وڈیو سامنے آگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نتاشا نے اسی روڈ پر پہلے ایک سفید رنگ کی گاڑی کو ٹکر ماری، سفید گاڑی سامنے سے آئی تو خاتون نے اپنی گاڑی کی رفتار کو کم کیا اور پھر تیزی سے گاڑی چلا دی۔

خاتون کی گاڑی نے سفید گاڑی کے عقبی دروازے کو ہٹ کیا جبکہ خاتون نے گاڑی کے پیچھے موجود موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو بھی ہٹ کیا جس سے وہ موٹر سائیکل سمیت گر گئے۔خاتون تیزی سے گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئی، واقعہ کے بعد وہاں موجود شہریوں اور سیکورٹی گارڈز کو جمع ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعہ کا وقت شام 6 بجکر 11 منٹ کا ہے۔وہاں سے فرار ہونے کے بعد خاتون نے اسی روڈ پر آگے جا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو ہٹ کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون پہلے واقعہ کی وجہ سے وہاں سے فرار ہوتے ہوئے تیز گاڑی چلا رہی تھی اور اسی تیز رفتاری کی وجہ سے حادثہ ہوا۔واقعہ کا مقدمہ تھانہ بہادر آباد میں متوفی کے بھائی اور متوفیہ لڑکی کے چچا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…