منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری، جیل افسران و اہلکاروں کی کڑی نگرانی کا فیصلہ

datetime 15  اگست‬‮  2024 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے افسران کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ سہولت کاری کا معاملہ سامنے آنے پر عمران خان کے سیل کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی سیل کے اطراف تعینات رہیں گے، سیل کے اطراف جیل کے عملے کو ہفتہ وار تبدیل کیا جائے گا۔

جیل کے ذرائع نے بتایا کہ جیل میں ہونے والی سماعت کے دوران جیل کے عملے کو صحافیوں، وکلا اور پارٹی رہنماوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جیل ذرائع نے بتایا کہ جیل کے اندر رہائش پزیر اہلکاروں کی بھی مکمل تلاشی لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ روز ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کو تحویل میں لیا ہے، جن پر بانی پی ٹی آئی کے لیے جاسوسی، پیغام رسانی اور سہولت کاری کا الزام ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل بلال سے بھی سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ رات پوچھ گچھ کی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…