جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

مریم نواز کی ارشد ندیم کے گھر آمد، 10 کروڑ روپے کا چیک، سوک کار پیش

datetime 13  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں چنوں (این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں اولمپیئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں اور انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی پیش کردی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی آمد پر اولمپیئن ارشد ندیم اور اہل خانہ نے ان کا پر خلوص استقبال کیا، مریم نواز کے ہمراہ سینئر وزیر مریم اورنگزیب ، وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر ، معاون خصوصی ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، عامر حیات ہراج، پیر اسلم بودلہ ،چیف سیکرٹری ، اے سی ایس ساؤتھ، اے آئی جی ساوتھ، سیکریٹری اسپورٹس، کمشنر، آر پی او ، ڈپٹی کمشنر ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا لیا اور مبارکباد پیش کی، وزیر اعلیٰ نے ارشد ندیم کی والدہ کو اپنے ساتھ بٹھایا اور کافی دیر باتیں کرتی رہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں اور ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا، مریم نواز شریف نے ارشد ندیم کو ہونڈا سوک کا ر پی اے کے 92.97 کی چابی بھی پیش کی۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا اور کوچ اور استاد کو بھی شاباش دی۔اس موقع پر مریم نواز نے کہاکہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی سے ہمکنار کیا۔یاد رہے کہ 8 اگست کو ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا تھا۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو صحیح نہ کر سکے تھے اور ان کی پہلی تھرو کو فاؤل قرار دے دیا گیا تھا، تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 88.72 میٹرز کی تھرو کی جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب ویڈلیج نے 88.50 میٹر دور نیزہ پھینکا تھا۔ارشد ندیم نے چوتھی تھرو میں نیزہ 79.40 میٹرز دور پھینکا تھا، انہوں نے پانچویں تھرو کی تو نیزہ 84.87 میٹر دور جا گرا تھا۔چھٹے اور آخری راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے مقابلے میں دوسری بہترین تھرو کرتے ہوئے نیزہ 91.79 میٹرز دور پھینک کر اولمپک کی دوسری بہترین تھرو کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…