اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ، ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق

datetime 2  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ قطر کے دارالحکومت میں منعقدہ دوحہ کانفرنس کے موقع پر پاکستان، افغانستان، ازبکستان اور قطر کے درمیان ایک چار فریقی اجلاس ہوا جس میں نمائندہ خصوص آصف درانی، افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد، قطر اور ازبکستان کیاعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں افغانستان کے راستے ازبکستان اور پاکستان کو ملانے کیلئے ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کا جائزہ لیا گیا،ٹرانس افغان ریلوے منصوبے میں قطر بھاری سرمایہ کاری پر تیار ہوگیا۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ جنوبی اور وسطی ایشیا کو موثر طریقے سے جوڑ دے گا۔پاکستانی نمائندہ خصوصی آصف درانی کا کہنا تھا کہ تمام فریقین نے منصوبہ جلد شروع کرنے اور فوری مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔خیال رہے کہ مذکورہ ریلوے لائن ازبکستان سے براستہ افغانستان پاکستان آئے گی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…