اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی،خسارہ کم کرنے کیلئے کیا، کیاجائیگا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 17  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ سٹرٹیجی پیپرز کی منظوری دیدی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ سٹریٹجی پیپرز کی منظوری دی گئی ٗ کابینہ کو سیکرٹری خزانہ نے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی۔کابینہ کو بتایا گیا کہ بجٹ پائیدار ترقی ، مالی استحکام، ادائیگیوں کے

توازن اور قرضوں کی واپسی کے نکات پر مشتمل ہے ٗ ٹیکس شرح میں کمی، دائرہ کار بڑھانے، رئیل سٹیٹ اصلاحات، مقامی ایمنسٹی اور کرنسی کے تبادلے کی شرح کو موثر بنایا جائیگا۔ان اقدامات کو حال ہی میں اعلان کی گئی معاشی اصلاحات کے پیکج میں شامل کیا جائے گا۔ ان اصلاحات سے آمدن میں اضافہ اور خسارہ میں کمی ہونے کا امکان ہے ٗاس موقع پر وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پائیدار آمدن اور سرمایہ کی نقل وحمل سے قرضوں سے نجات ملے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…