منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے پی آئی اے کا بڑا سفری اعلان

datetime 2  ستمبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ سفر کرنے والے افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں قومی ایئرلائن پی آئی اے نے لندن کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 27 اکتوبر 2026 سے پاکستان اور لندن کے درمیان روزانہ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ اس اضافے کے بعد لندن روٹ پر قومی ایئرلائن کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 7 ہوجائے گی۔

ایئرلائن کی تفصیلات کے مطابق نئی شیڈول کے تحت اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتے میں 5 پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ لاہور سے لندن کے درمیان 2 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

فی الوقت پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلا رہی ہے۔ پروازوں کی تعداد میں اضافے کے بعد مسافروں کو برطانیہ کے لیے سفر کی منصوبہ بندی میں پہلے کی نسبت زیادہ سہولت حاصل ہوگی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق لندن روٹ پر پروازوں میں اضافے کا فیصلہ مسافروں کی جانب سے پی آئی اے پر اعتماد اور برطانیہ جانے والے فضائی راستوں پر بڑھتی ہوئی طلب کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

پروازوں کے نئے شیڈول سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی شہریوں کے علاوہ پاکستان اور لندن کے درمیان سفر کرنے والے دیگر مسافروں کو بھی فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ ہفتہ وار پروازوں میں اضافے سے مسافروں کو اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق سفر کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر اپنے فلائٹ سلاٹس بھی دوبارہ حاصل ہوچکے ہیں۔ سلاٹس کی بحالی کے بعد قومی ایئرلائن کے لیے لندن میں فضائی آپریشن کو مزید بڑھانے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں۔

پی آئی اے کی جانب سے لندن کے لیے روزانہ پروازیں شروع کرنے کو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…