جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے

متعلق عدالتی حکم کے خلاف ایک بار پھر نظرثانی کی درخواست دائر کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے نئی متفرق نظرثانی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر جو اعتراضات عائد کیے گئے تھے، انہیں دور کرنے کے بعد نظرثانی کی نئی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے سے متعلق 18 اگست کے عدالتی فیصلے میں بعض قانونی سقم موجود ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلے میں جیل رولز کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا، جبکہ مرکزی مقدمے میں وفاقی حکومت کو باقاعدہ فریق بھی نہیں بنایا گیا۔

حکومت نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے نظرثانی کی اجازت دی جائے اور 18 اگست کو جاری کیے گئے فیصلے پر دوبارہ غور کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…