اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف دبئی پہنچ گئے، ہفتےکی صبح پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

datetime 20  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب سے دبئی پہنچ گئے، وہ(کل) ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔نواز شریف جدہ سے دبئی پہنچے ہیں،ان کے ہمراہ پانچ افراد دبئی آئے ہیں، نواز شریف کو دبئی ائیرپورٹ پر حکام کی طرف سے خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف دبئی میں اپنی صاحبزادی اسما نواز کے ساتھ ایمریٹس ہلز میں قیام کر رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم دبئی میں دو دن قیام کریں گے،اس دوران اپنے قانونی ماہرین سے مزید صلح مشورے کریں گے۔سابق وزیراعظم ہفتے کی صبح خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔

نواز شریف 21اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے، اسلام آباد میں قانونی امور پر مشاورت کے بعد لاہور روانہ ہوں گے جہاں وہ مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔لاہور میں نواز شریف کے جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12ہزارپولیس اہلکار اور تین ہزار ٹریفک وارڈن ڈیوٹی دیں گے،قافلوں کیلئے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی۔مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، شیڈول کے مطابق نوازشریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا جہاں سے وہ لاہور روانہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا پلان وہی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا جب کہ احتساب عدالت نے بھی توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری معطل کردئیے۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…