منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان اور ترکیہ نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کردیا

datetime 17  اکتوبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور ترکیہ نے مسئلہ فلسطین کا حل پیش کردیا۔نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ترک ہم منصب حقان فدان سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنمائوں نے مسئلہ فلسطین کے مستقل حل پر زور دیا۔جلیل عباس جیلانی اور حقان فدان نے مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے 5نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا،5نکاتی فارمولے میں جنگ بندی اور ریلیف کوریڈور شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسرائیلی بستیوں کا خاتمہ، قیدیوں کی رہائی اور 2ریاستی حل شامل ہے۔دوسری جانب نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایرانی اور مصری ہم منصب سے رابطے کیا اور غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔جلیل عباس جیلانی نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے، شہریوں کو اجتماعی سزا، بھوک اور بے گھر ہونے سے بچانے پر زور دیا۔جلیل عباس جیلانی نے پاکستان کی طرف سے انسانی امداد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…