منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کیلئے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی)سعودی ایئر لائن نے عمرہ زائرین کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔اس حوالے سے سعودی ایئر لائن نے تمام ٹکٹ بکنگ سینٹرز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔سعودی ایئر لائن کے مطابق بذریعہ ریاض یا دیگر شہروں سے مکہ اور مدینہ جانے والے مسافروں کے لیے وقت کی پابندی لاگو کردی گئی ہے، مسافروں کو ڈومیسٹک پرواز کے لیے 3 گھنٹے سے کم وقت ایئر پورٹ پر رکنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی ایئر لائن کے مطابق عمرہ زائرین کو ایئر پورٹ پر 6 گھنٹے سے زائد بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ کنیکٹنگ فلائٹ کے عمرہ زائرین 3 گھنٹے سے لے کر 6 گھنٹے میں اگلی پرواز پر سوار ہونے کے پابند ہوں گے۔سعودی ایئر لائن کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی ہدایات کا اطلاق براہ راست مدینہ اور مکہ جانے والے عمرہ زائرین پر نہیں ہو گا۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ 3 گھنٹے سے کم اسٹے یا 6 گھنٹے سے زائد اسٹے والے مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…