پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام نے تردید کردی

datetime 25  ستمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید کردی گئی۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں زیر حراست عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیاگیا ہے اور انہیں سابق وزیراعظم کی سہولیات مہیا کردی گئیں تاہم اڈیالہ جیل حکام نے چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی خبر کی تردید کی ہے اور کہا کہ ہے کہ عمران خان کو تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان تاحال اٹک جیل میں موجود ہیں، ہائی کورٹ کا حکم تاحال موصول نہیں ہوا۔جیل ذرائع کے مطابق عدالت کا حکم ملتے ہی اس پر عمل درآمد ہوگا۔دوسری جانب اب عمران خان کے وکیل و ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدرپنجوتھا نے کہا تھا کہ پتہ چلاہے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل شفٹ کردیاگیا ہے لیکن سمجھ سے باہر ہے اٹک جیل بات ہوئی وہ بھی کہہ رہے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی ان کے پاس ہیں۔



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…