منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 ایم پی او کے اختیارات کے استعمال سے روک دیا گیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2023 |

ا سلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو 3 ایم پی او کے اختیارات استعمال کرنے سے تا حکمِ ثانی روک دیا۔دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کس اختیار کے تحت ایم پی او آرڈرز جاری کر رہے ہیں؟اس موقع پر لا افسر نے ملٹری ڈکٹیٹر دور کا 1965 کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے پیش کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹیٹ کونسل کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا اور معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے ڈی سی اسلام آباد کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک آپ ایم پی او کا کوئی آرڈر پاس نہیں کریں گے۔جسٹس بابر ستار نے ان سے سوال کیا کہ ڈپٹی کمشنر صاحب آپ سمجھ رہے ہیں ناں؟عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو کسی بھی کیس میں گرفتار نہ کرنے کے حکم میں بھی توسیع کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…