جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے اتنا ہی الیکشن کا ہونا مشکوک قرار پا رہا ہے

datetime 1  اگست‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑا بھائی چھوٹے بھائی پر اعتماد نہیں کر رہا تو قوم ان پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے ،سیاست کا دل نہیں ہوتا دوکان ہوتی ہے اور دل کی بات دل والا سمجھتا ہے دوکان والا نہیں ،باجوڑ میں 50 آدمیوں کی شہادت نے دنیا کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے مزید ڈرا دیا ہے ،ساری دنیا کے درمیان سرمایہ کاری کا مقابلہ ہے لیکن پاکستان میں ڈر اور خوف کی فضا ہے ، غریب نے معاشی طور پرمرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ،ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رسید نے کہا کہ پاکستان کا اپنا سرمایہ کار بنگلہ دیش اور افریقہ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور 10 لاکھ بلاصلاحیت نوجوان ملک چھوڑ کر جا رہا ہے کیونکہ پاکستان میں طاقت کاسرچشمہ عوام نہیں ،آئین و قانون کی کوئی حیثیت اور اہمیت نہیں ہے جوں جوں الیکشن کی تاریخ قریب آرہی ہے اتنا ہی الیکشن کا ہونا مشکوک قرار پا رہا ہے، جتناالیکٹرانک میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا جائے گا اتناہی سوشل میڈیا مقبول اور مضبوط ہو جائے گا ،

جس فلم میں صرف ہیرو کو دکھایا جائے اور ولن کے شارٹ پرپابندی ہو وہ فلم کبھی نہیں چلتی ،حکومت کمپنی کی مشہوری پر اور ممبروں کی خوشنودی پر اربوں روپے لگا رہی ہے لیکن یہ کم عقل ہے اور ذہنی پستی کا شکار ہیںکیونکہ بجلی کا بل ہر گھر میں جا رہا ہے ،اگست شروع ہو گیا اور سیاست کے آخری 5 اوور کا میچ شروع ہوگیا ہے ،10 دن تک فیصلہ ہوجائے گاکہ دبئی اور لندن کے فیصلے کیا ہیں اور عوام کا فیصلہ کیاہے ،ملک جس کشمکش سنگین اور گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے عوام کو اس سے بے خبر رکھا جا رہا ہے لیکن عوام باشعور ہو چکی ہے اور سیاسی چہروں کو پڑھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ،15 مہینے حکمرانوں نے اقتدار کے مزے لوٹے اور یہ بھول گئے کہ انہیں لوٹ کر عوام میں ہی جانا ہے اور عوام نے ہی آخری فیصلہ سنانا ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 20 روپے پیٹرول ،20 روپے ڈیزل ،23 روپے ایل پی جی مہنگے،50 روپے فی یونٹ بجلی ،چینی 160 روپے کلو، آٹا 160 روپے کلو 85 رکنی شاہ خرچ کابینہ کی طرف سے عوام کے لیے جانے سے پہلے آخری بڑا تحفہ ہے ، اس میں سکول کے بچوں کی فیس پانی کابل اور گھر کا کرایہ شامل نہیں ، غریب نے معاشی طور پرمرنا ہے یا حکومت کا سیاسی قبرستان بنانا ہے اس کی شروعات ہوچکی ہیں ،ستمبر غریب کے لیے ستمگر ہوگا حکمران الیکشن سے فرار ہونے کے بہانے ڈھونڈیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…