کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹ) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردیں۔ اسٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے6ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کیلئے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔